سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر

Dec 27, 2023 | 16:54:PM

(منظور حسین)سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر، این اے 22 پر ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 59 پر 3 شہریوں نے عاطف خان کے خلاف اعتراضات دائر کر دیئے ۔

مردان سے منتخب ہونے والے سابق ایم پی اے  کے بارے میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عاطف خان نے اپنے دور میں کرپشن کی  ، نامکمل گوشوارے اور بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ بھی  جمع نہیں کئے ، درخواست گزاروں نے درخواستیں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے ساتھ جمع کرائے،عاطف خان کے وکلاء اور کارکنوں کی بڑی تعداد سیکرٹریٹ میں موجود ، پولیس کی بھاری نفری سول سیکرٹریٹ کے سامنے الرٹ کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : نورجہاں استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

مزیدخبریں