پشاور: اساتذہ کا پنشن کے ممکنہ خاتمے کیخلاف احتجاج، پولیس کا لاْٹھی چارج، ویڈیو بھی سامنے آ گئی

Dec 27, 2023 | 18:15:PM

This browser does not support the video element.

(عامر شہزاد) پشاور میں اساتذہ کا پنشن نہ دینے اور پنشن کے ممکنہ خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا، اس افسوس ناک واقع کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

پشاور میں اساتذہ نے پنشن کےممکنہ خاتمہ اور نہ دینےکےخلاف اسمبلی چوک میں احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ 2018 سے بھرتی اساتذہ کو پنشن سے محروم رکھا جارہا ہے، پنشن ختم کرکے کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت کی صورتحال کیسی؟ وزارتِ خزانہ نے رپورٹ جاری کر دی

اساتذہ نے الیکشن سمیت تمام اضافی سرکاری ذمہ داریوں سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے،دوسری جانب پشاور پولیس نے اساتذہ کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

مزیدخبریں