(24 نیوز ) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم ) کے سینئر رہنما ارشد وہرا کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد۔
تفصیلات کے مطابق این اے 240 ضلع جنوبی سے ایم کیو ایم کے امیدوار ارشد وہرا کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران آر او نے اعتراض عائد کر دیا، آر او کے مطابق ارشد وہرا پر ایف بی آر کے 24 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں،ایف بی آر سے کلیئرنس نہ ہونے پر ارشد وہرا کے کاغذات فی الحال روک دیئے ہیں ،ارشد وہرا کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،ارشد وہرا کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ 30 دسمبر کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے مشہور شہر کندھ کوٹ میں امن دشمنوں کا وار چل گیا