عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی

Dec 27, 2023 | 19:47:PM

(فرزانہ صدیق) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردارمظفر عباسی اور دیگر ٹیم عدالت پیش ہوئی، دوسری جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور دیگر وکلاء بھی عدالت پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاونڈ کیس، سردار لطیف کھوسہ نے عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

فریقین نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیے، ملزمان کو ریفرنسز کی  نقول بھی فراہم نہ کی جاسکیں، عدالت نے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دونوں ریفرنسز میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کررکھی ہے۔

مزیدخبریں