اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 56 پیسے کی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 56 پیسے سستا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 56 پیسے کی کمی آ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر283 روپے 20 پیسے کا ہو گیا جبکہ یورو33 پیسے کمی سے 310.67 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی مہنگی ہوگی یا نہیں؟نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا
علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 65 پیسے کمی سے 358.63 روپے، اماراتی درہم 25 پیسے مہنگا ہوکر 77.17روپے اور سعودی ریال 15پیسے کمی سے 75.19 روپے کا ہو گیا۔