ملازمین کی انتخابات تک چھٹیاں ختم، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Dec 27, 2023 | 21:43:PM
ملازمین کی انتخابات تک چھٹیاں ختم، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن کے ملازمین کی الیکشن تک چھٹیاں ختم کردی گئی اور اس سے متعلق باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ 
انتخابات کے انعقاد تک الیکشن کمیشن کے ملازمین اور افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم کردی گئی، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 سمیت تمام بالا افسران اسٹیشن چھوڑنے سے قبل چیف الیکشن کمشنر سے اجازت لیں گے، 19 گریڈ سے کم کے افسران اور اہلکار سیکرٹری الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔ کوئی اور افسر چھٹی دینے کا مجاز نہیں ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کا معاملہ ، مہر بانو نے اہم قدم اٹھا لیا

23 دسمبر ہفتہ کو  بعض افسران کی غیر حاضری پر چیف الیکشن نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آخری وارننگ بھی جاری کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ  23 دسمبر کو اجلاس میں بعض افسران اہم امور کے انجام دہی کے لئے غیر حاضر تھے، محکمہ کے اہلکار اور افسران کو ہدایت پر سختی سے عمل کریں۔