کراچی:جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ  کے ہنگامی خارجی دروازے جام، ہوشربا انکشاف

Dec 27, 2023 | 23:54:PM

(اشرف خان)جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ  کراچی کے ہنگامی خارجی دروازوں کے متعلق مشترکہ سروے کے دوران کئی  آلات جام ہونے کا بڑا  انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول سپروائزر،سی اے اے ویجیلنس،ڈیوٹی ٹرمینل مینجر کی جانب سے ہونے والے  مشترکہ سروے میں  کراچی ائیرپورٹ کے ہنگامی خارجی دروازوں کے متعلق  کئی  آلات جام ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اس موقع پرائیرپورٹ سیکورٹی فورس اورپولیس کے افسران بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویجلنس اسٹاف کی جانب سے خارجی ہنگامی دروازوں کی ماسٹرکیز(چابیاں)فراہم کی گئیں جو کہ کسی بھی ہنگامی خارجی دروازوں سے میچ نہیں ہوئیں،کئی دیگرساخت کے تالے معائنے کے دوران جام پائے گئے اور علاوہ ازیں زیادہ تر ہنگامی خارجی دروازے بھی جام پائے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زیرولیول سے لیول فائیو تک کچھ مقامات پرآگ کی نشاندہی کرنے والے ڈیٹیکٹرز بھی غیرفعال پائے گئے،کئی جگہوں پرآٹومیٹک فائر الارم اینڈ ڈیٹیکشن سسٹم موجود ہی نہیں تھے اور جے ٹی سی کے فائراسٹیشن پر دستیاب چابیاں بھی بیکارثابت ہوئیں۔

سروے کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا  کہ  زیرولیول سے  لیول پانچ کی مشرقی/ مغربی جانب ایمرجنسی ایگزٹ لائٹس نصب  سرے سے  نصب ہی نہیں ہیں اور  ہنگامی اخراج کےسیڑھیوں کی دونوں جانب کوڑے دان کا مواد بھی  بکھراہوا پایا گیا۔

مزیدخبریں