بادل برس پڑے ، سردی کی شدت میں اضافہ

Dec 27, 2024 | 09:35:AM
بادل برس پڑے ، سردی کی شدت میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین، ثمرہ)لاہور شہر میں بادل برس پڑے جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بھی  بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے، بیشتر علاقوں میں  بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے،کشمیر، گلگت، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  بارش کے ساتھ موسم سرد  رہنے کی توقع ہے،لاہور شہر میں بادل برس پڑے ہیں جس سے سردی بڑھ گئی ہے۔  مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ شام یا رات کو ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے تاہم سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ اور گرد و نواح میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:دماغی خلیوں پر خلا کے اثرات نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،کوئٹہ اور قلات میں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 اور ژوب میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ،سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 4 اور تربت میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ،نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 1 اور چمن میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور جیوانی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سکھر، شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، خیر پور، مو ہنجو داڑو اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کے ساتھ ایبٹ آباد، ما نسہرہ، چترال، سوات، دیر، کو ہستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش یا ہلکی برفباری ہونے کا امکان ہے۔

کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔