18سال کے بعدشناختی کارڈ نہ بنوانے پر 6 ماہ قید یا بھاری جرمانہ 

Dec 27, 2024 | 09:40:AM
18سال کے بعدشناختی کارڈ نہ بنوانے پر 6 ماہ قید یا بھاری جرمانہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)18سال کی عمرکے بعد90دن کے اندرشناختی کارڈکے لیے درخواست نہ دینے پر چھ ماہ قید یابھاری جرمانہ ہوسکتاہے۔

پاکستان میں ہر شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر قومی شناختی کارڈکا حصول لازمی ہے۔

نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9 (1) کے تحت 18 سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینا ضروری ہے.

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف علی زرداری کا شہیدبے نظیر بھٹو کے 17ویں یوم شہادت پرپیغام

بروقت درخواست نہ دینے پر نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (e) کے مطابق 6 ماہ تک قید بامشقت یا 50,000 روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔