بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں ، شہباز شریف

Dec 27, 2024 | 10:23:AM
بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں ، شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں۔

بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم شہید بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی منا رہے ہیں، بی بی شہید ہمت اور استقامت کی علامت بنیں تھیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ میثاق جمہوریت بینظیر بھٹو کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے،ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان خاص طور پر صدر آصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور انکے پیروکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بی بی شہید کا خاندان ان کے ویژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔