(ویب ڈیسک)بالی ووڈکے بھائی جان اور دبنگ سُپراسٹار سلمان خان 59 برس کے ہوگئے،وہ آج اپنی 59ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
سلمان خان نے ایکشن، تھرل اور رومانس سے بھرپور فلمیں کیں جو بھارت سمیت دنیا بھر میں کامیاب ہوئیں جن میں ٹائیگر 3، ٹائیگر زندہ ہے، وانٹڈ، دبنگ، باڈی گارڈ، نو اینٹری اور دیگرفلمیں شامل ہیں،انہوں نے کئی نئے چہروں کوبھی بالی ووڈ میں متعارف کروایا۔
سلمان خان 59 برس کے ہونے کے باوجود آج بھی جوان نظر آتے ہیں اور فلموں میں ہیرو کا کردار نبھاتے ہیں،انہوں نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا نئی فلم سکندر کا ٹیزر آج ریلیز کیا جائے گا،تاہم بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی موت کی وجہ سے فلم کا ٹیزر ریلیز نہیں کیا گیا،اس فلم میں سلمان خان پہلی بار اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چندے سے بننے والی بھارتی فلم" لوسیا"نے کروڑوں کا بزنس کرلیا
مداحوں کی جانب سے سلمان خان کے لیے سالگرہ پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیاجارہاہے۔