بھارتی ریاست منی پور میں جھڑپیں، حالات مسلسل کشیدہ، مودی سرکار خاموش تماشائی

Dec 27, 2024 | 10:49:AM
بھارتی ریاست منی پور میں جھڑپیں، حالات مسلسل کشیدہ، مودی سرکار خاموش تماشائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کی مودی سرکار ریاست منی پور میں ایک سال سے جاری نسلی فسادات پر ابھی تک قابو نہ پاسکی , علاقے میں کشیدگی کی نئی لہر سے خوف و ہراس میں اضافہ ہوگیا۔

مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسی کے باعث ریاست منی پور میں نسلی فسادات کنٹرول سے باہر ہیں، کوکی اور میتھی قبائل کے درمیان جھڑپوں اور فوج کے جعلی مقابلوں کی وجہ سے کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وادی امپھال میں مسلح گروپوں میں ایک بار پھر تصادم ہوا جس میں دونوں جانب سے جدید اسلحہ سے شدید فائرنگ کی گئی، علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور فسادات پر مودی سرکار کی مسلسل خاموشی پر بھی اسے شدید تنقید کا سامنا ہے، تنازع مزید بگڑ چکا ہے  لیکن مودی سرکار سیاسی فائدے اٹھانے کے لیے نسلی فسادات کو ہوا دے رہی ہے۔