ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے کرنے کا عندیہ 

انسدادسموگ کیس میں جسٹس شاہدکریم  کا بسوں کے بغیر سکولوں کی رجسٹریشن کی تجدید ہونے پراظہارناراضی 

Dec 27, 2024 | 11:36:AM
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے کرنے کا عندیہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) لاہورہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کا عندیہ دے دیا۔

انسدادسموگ کیس میں جسٹس شاہدکریم  نے بسوں کے بغیر سکولوں کی رجسٹریشن کی تجدید ہونے پراظہارناراضی کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،سکول بسوں سےمتعلق پالیسی بھی طلب کرلی ۔

ٹریف قوانین کی خلاف ورزی پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس شاہدکریم  نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ہزار تک جرمانہ کیا جائے گا تو لوگ باز آئیں گے۔

 کیس کی مزید سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔