پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا

لاہورمیں کامیابی کا تناسب 36 فیصد،گوجرانوالہ میں 37.21 اورملتان میں 39.53 فیصد رہا

Dec 27, 2024 | 12:38:PM
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات میں 49 ہزار 465 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں 31 ہزار 329 امیدوار فیل ہوئے جبکہ صرف 18 ہزار 136 امیدوار پاس ہوسکے، امتحان میں کامیابی کا تناسب 36 فیصد سے زائد رہا۔

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے  دوسرے سالانہ امتحانات 2024 میں 34 ہزار 895 امیدواروں نے شرکت کی۔

کنٹرولرامتحانات گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق امتحان میں 21 ہزار 911 امیدوار دوبارہ فیل جبکہ 12 ہزار 985 امیدوار کامیاب قرار پائے،امتحانات میں کامیابی کا تناسب 37.21 فیصد رہا۔

ملتان تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات میں 16ہزار 774امیدوار شریک ہوئے جن میں سے صرف 6 ہزار 630 پاس ہوسکے ، امتحان میں کامیاب ہونے والوں کا تناسب 39.53 فیصد رہا۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

ملتان بورڈکی انتظامیہ کے مطابق امتحان کے لئے 28 سنٹرز بنائے گئے تھے، نقل لگانے والے 5 امیدواروں کو سزائیں سنائی گئیں۔