دوسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیئے

Dec 27, 2024 | 14:39:PM
دوسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کیخلاف3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیئے ہیں تاہم 2 رنز کا خسارہ باقی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ کے 301 رنز کے جواب میں صائم ایوب اور کپتان شان مسعود نے کھیل کا آغاز کیا لیکن  اوپننگ پر آنے والے نوجوان بیٹر صائم رباد کی گیند پر 28 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے ۔

اس کے بعد دوسری وکٹ کپتان شان مسعود کی گری  جنہوں نے جانسن کی گیند کو کٹ کرنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کے کنارے سے ٹکراتی ہوئی سلپ پر موجود تھرڈ مین کے ہاتھوں میں جا پہنچی اوروہ صرف 28 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

ان کے بعد آنےکامران غلام بھی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور  شان مسعود والی غلطی دہرائی، انہوں نے بھی باہر کی جانب جاتی ہوئی گیند کو کٹ لگانے کی کوشش کی اور وہ بھی کیچ آوٹ ہو گئے ، کامران صرف 4 رنز ہی بنا پائے۔

 قبل ازیں ،  جنوبی افریقہ کی پور ی ٹیم پاکستان کیخلاف 301 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے اور 90 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ، جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپننگ پر آنے والے ایڈن مرکرام نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ڈیبیو کرنے والے کوربن بوش نے 9 ویں نمبر پر آ کر 81 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو بہت بڑی مصیبت سے بچا لیا ۔

کپتان ٹیمبا باووما 31 اور ڈیوڈ 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پایا ۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر جمال نے 2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی،محمد عباس اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

یاد رہے کہ سنچورین ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 82 رنز بنائے تھے،پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:سلیکٹر کو "یس سر" نہ کہنا شاہین کو مہنگا پڑ گیا