(24 نیوز)آسان ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ ٹیم کی 3 وکٹیں صرف 19 رنز پر گرگئیں ، خرم شہزاد نے 1 جبکہ محمد عباس نے 2 کھلاڑیوں کو پویلن کی راہ دیکھائی۔
سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم دوسری اننگ میں بھی فیل ہوگئی اور پوری ٹیم 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف ملا ہے۔
آج پاکستان نے اپنی دوسری اننگ 3 وکٹ 88 رنز سے دوبارہ شروع کی، آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 50 رنز بنا کر 153 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے نصف سنچری81 گیندوں پر مکمل کی، ان کی اننگ میں 9 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی دوسری اننگز میں سعود شکیل نے سب سے زیادہ 84 رنز اسکور کیے، کپتان شان مسعود نے 28 رنز بنائے۔عامر جمال 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان آغا ایک رن بناسکے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو ینسین نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ربادانے 2، بوش اور پیٹرسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 211 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اسے 90 رنز کی برتری ملی تھی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا ۔سنچورین میں بارش کے باعث پچ اور اسکور بورڈ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا، گزشتہ رات تیز بارش ہوئی آج بھی ہلکی بارش ہوتی رہی۔