کیوں نہیں کہتے بانی پی ٹی آئی کو چھڑوانےکیلئے دباؤ ہے؟ جاوید لطیف
امریکہ ہم سے نیو کلئیر پاور تک رسائی مانگ رہا، اگر خیرات کی زندگی ملنی ہے تو غیرت کی موت عزیز ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کیوں نہیں کہتے کہ بانی پی ٹی آئی کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ہے؟
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو جنرل فیض حمید کی گرفتاری کی وجہ بتانی چاہیے، انہیں ہاؤسنگ سوسائٹی کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا،رہنما مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ آج کے حالات میں پورا سچ نہیں بولا جا رہا، امریکی صدر مشکور ہے اس شخص کا جس نے اس کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرکے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ہم سے نیو کلئیر پاور تک رسائی مانگ رہے ہیں، اگر خیرات کی زندگی ملنی ہے تو غیرت کی موت عزیز ہے، جاوید لطیف نے کہا کہ نو مئی کرنے والے بغاوت کے منصوبہ ساز تھے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ جنرل فیض حمید بھی اس ماسٹر مائنڈ کے ساتھ تھے جس نے ادارے میں بغاوت کروائی لیکن وہ ناکام ہوئی، اگر کسی دوسرے ملک میں باغی پلاننگ کرتا تو گولی مار دی جاتی، مذاکرات کی آڑ میں ہم پر بھاشن اور دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
اسے بھی پڑھیں:بینظیر بھٹو کی شہادت پر صرف پاکستان نہیں پوری دنیا نے سوگ منایا: شیری رحمٰن