وزارت مذہبی امور نے موبائل ایپ ”پاک حج 2025“ متعارف کرادی

عازمین گھر بیٹھے حج درخواست نمبر اور شناختی کارڈ نمبرکے ذریعے معلومات و رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں

Dec 27, 2024 | 16:25:PM
وزارت مذہبی امور نے موبائل ایپ ”پاک حج 2025“ متعارف کرادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تمام کامیاب درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی معلومات اوررہنمائی کیلئے ”پاک حج 2025“ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

 حج 2025کے تمام عازمین اب گھر بیٹھے حج درخواست نمبر اور شناختی کارڈ نمبرکے ذریعے ”پاک حج 2025“ موبائل ایپ سے معلومات و رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے ذریعے انہیں ان کی حج پروازسمیت ہر قسم کی معلومات حاصل کرنے میں آسانی رہے گی اوراب انہیں وزارت مذہبی امور کے کسی دفتر یا پھرٹیلی فون پر رابطہ کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی،اس سلسلے میں کسی قسم کی درپیش مشکلا ت کے حل کے لئے عازمین وزارت مذہبی امور سے رجوع کر سکتے ہیں جہاں حج انتظامات سے متعلق عملہ ان کی رہنمائی کیلئے موجود ہو گا۔