سابق بھارتی وزیراعظم نیلی پگڑی ہی کیوں پہنتے تھے؟ دلچسپ انکشاف

Dec 27, 2024 | 18:37:PM

(ویب ڈیسک)بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ جمعرات کی رات 92 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسے۔

منموہن سنگھ کے بارے میں کئی باتوں نے عوام کی توجہ حاصل کی مگر سب سے زیادہ وہ اپنی نیلی پگڑی کی وجہ سے مشہور رہے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ منموہن سنگھ ہمیشہ نیلی پگڑی کیوں پہنتے تھے؟

سالوں تک اس نیلے  رنگ کے انتخاب نے تجسس پیدا کیے رکھا  تاہم خود ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ایک تقریر میں اس راز کا انکشاف کیا۔

ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ ہلکی نیلی پگڑی ان کے اساتذہ کرام کیمبرج یونیورسٹی کے لیے ایک خراج تحسین ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہلکا نیلا رنگ ان کے پسندیدہ رنگوں میں سے ایک ہے جو اکثر ان کے سر پر دکھائی دیتا ہے اور دراصل یہ رنگ کیمبرج میں گزارے گئے ان کے دنوں کی یادوں سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے دوست انہیں پیار سے "بلیو ٹربن" کہہ کر بلاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں تیز بارش کے دوران بس پل سے گر گئی، 8 افراد ہلاک

مزیدخبریں