رات کو منہ پر ٹیپ لگا کر سونے کا رجحان ڈاکٹروں نے خطرناک قرار دے دیا

Dec 27, 2024 | 18:55:PM
رات کو منہ پر ٹیپ لگا کر سونے کا رجحان ڈاکٹروں نے خطرناک قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر رات کے وقت منہ پر ٹیپ لگا کر سونے کا ایک ٹرینڈ مقبول ہوا ہے  تاہم ماہرین صحت نے اس عمل کو خطرناک اور ممکنہ طور پر جان لیوا قرار دیا ہے۔

 یو وی اے ہیلتھ میں نیند کے امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایرک ڈیوس نے اس رجحان کے خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طریقے کو خراٹوں سے نجات کا ایک حل سمجھا جا رہا ہے جبکہ یہ طریقہ بغیر کسی تحقیق کے اپنایا جا رہا ہے اور اس کے فوائد کو ثابت کرنے کے لیے کوئی مستند ڈیٹا موجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس عمل کے دوران ناک کے ذریعے سانس لینے کو فروغ دینے کے لیے منہ پر ہائپوالرجنک ٹیپ لگائی جاتی ہے لیکن اس کے فوائد غیر یقینی ہیں۔

مزید پڑھیں:دنیا میں اگلی وباء امریکا سے آئے گی، ماہرین نے خبردار کردیا

ماہرین کے مطابق منہ بند کرکے سونے سانس لینے میں رکاوٹ، نیند کے دوران آکسیجن کی کمی اور نیند میں خلل واقع ہونا جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر لوئیسا بازان ہنری فورڈ ہیلتھ سے منسلک ایک ماہر ہیں انہوں نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ رات کو منہ پر ٹیپ لگانے کے حق میں کوئی مضبوط ثبوت موجود نہیں ہے۔

درحقیقت کچھ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ لوگ ٹیپ کے باوجود منہ سے سانس لیتے ہیں۔

ڈاکٹر ڈیوس کے مطابق خراٹوں سے نجات کے لیے صحت مند وزن برقرار رکھنا زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹرز کا مشورہ ہے کہ نیند سے متعلق مسائل کے لیے ماہرین سے رجوع کریں, اور سوشل میڈیا کے مشوروں کو بنا سوچے سمجھے نہ اپنائیں۔