سٹیٹ بینک نے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(زوہیب بخاری)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 75 سو روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کا عمل جاری ہے،سٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ ان بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے،یہ انعامی بانڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر، اور کسی بھی کمرشل بینک کی برانچ میں واپس کیے جا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ آخری تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی،اس لیے ان بانڈز کو واپس کرنے کی آخری تاریخ سے پہلے ضروری اقدامات کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ کا مثبت اختتام