ایک اور معروف بلے بازپی ایس ایل کا حصہ بن گئے

Dec 27, 2024 | 19:43:PM
ایک اور معروف بلے بازپی ایس ایل کا حصہ بن گئے
کیپشن: ریلے روسو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10 پلیئرز کی رجسٹریشن جاری ہے،ساؤتھ افریقہ کے بلے باز ریلے روسو نے رجسٹریشن کرا لی۔

جنوبی افریقن بیٹرریلی روسو پہلے بھی پی ایس ایل کا حصہ رہ چکے ہیں۔اب تک آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر الیکس کیری،  عثمان خواجہ، انگلینڈ کے ٹام کرن، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان اور جیسن رائے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان اور زمبابوے کے سکندر رضا سائن اپ کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پلیئر ڈرافٹ پہلی بار بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا جس کی میزبانی 11 جنوری 2025 کو گوادر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر روپے پر حاوی ہو گیا، قیمت میں بڑااضافہ