بروقت پرفارمنس کا ہدف،قومی ائیرلائن کے آپریشنل بیڑے میں ایک اور طیارہ شامل

Dec 27, 2024 | 19:46:PM
بروقت پرفارمنس کا ہدف،قومی ائیرلائن کے آپریشنل بیڑے میں ایک اور طیارہ شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے) نے اپنے آپریشنل بیڑے میں ایک اور لانگ گراونڈڈ اے ٹی آر طیارہ شامل کیا ہے۔

قومی ایئرلائن میں  اس طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے کی گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کے لیے پروازوں کو مزید تقویت ملے گی،پی آئی اے کی انتظامیہ نے شیڈول کی باقاعدگی اور پروازوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کیا ہے۔

واضح رہے کہ سی ای او پی آئی اے نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کا آن ٹائم پرفارمنس کا ہدف 90 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جسے پی آئی اے روزانہ کی بنیاد پر حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے لیے تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر