سُکیش چندرشیکھر نے جیکولین فرنینڈس کو کرسمس پر انوکھا تحفہ بھیج دیا

Dec 27, 2024 | 20:52:PM
سُکیش چندرشیکھر نے جیکولین فرنینڈس کو کرسمس پر انوکھا تحفہ بھیج دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو جعلساز سُکیش چندرشیکھر نے کرسمس کے موقع پر فرانس کے جنوبی علاقے میں 107 سال پرانا انگوروں کا باغ تحفے میں دیا۔

یہ تحفہ سُکیش نے دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک خط کے ساتھ بھیجا، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

سکیش چندرشیکھر نے جیکولین کو اپنے خط میں "بیبی گرل" کہہ کر مخاطب کیا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

سکیش  نے لکھا:تمہارے بغیر میرا سانتا کلاز بننا ناممکن ہے اس سال میں تمہیں صرف شراب کی بوتل نہیں بلکہ محبت کے ملک فرانس میں ایک پورا باغ تحفے میں دے رہا ہوں جس کا تم نے کبھی خواب بھی نہیں دیکھا ہوگا۔

اس  نے مزید لکھا کہ وہ جلد ہی جیکولین کے ساتھ اس باغ میں چہل قدمی کرنے کے خواہشمند ہیں۔

خط کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان شدید بحث شروع ہوگئی ہے  کچھ افراد سکیش کے اس اقدام کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر ان کے مسلسل محبت کے اظہار پر تشویش کا شکار ہیں۔

جیکولین فرنینڈس نے اس خط یا تحفے پر کسی بھی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ،ماضی میں انہوں نے سکیش کو اپنے ساتھ دھوکہ کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سکیش کی جعلسازیوں کی شکار  بن چکی ہیں۔

سکیش چندرشیکھر 2015 میں کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار ہوا تھا اور تب سے جیل میں قید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وامقہ گبی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی سے جھوم اٹھیں