ایک سال میں کونسی چیز کتنی مہنگی،کتنی سستی ہوئی؟سرکاری اعدادوشمارجاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) ایک سال کے دوران ملک میں مہنگائی کی کے حوالے سے اداریہ شماریات نے تازہ ترین رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ٹماٹر138.53 فیصد مہنگے ہوئے،ایک سال میں آلو61.17 فیصد مہنگے ہوئے،ایک سال میں لہسن 17.27اورپیاز31.21 فیصد اور مرچ پاوڈر 20 فیصد سستا ہوا۔
پکی ہوئی دال15.10 فیصدمہنگی ہوئی،ایک سال میں دال چنا 51.17 اور دال مونگ 31.51فیصد مہنگی ہوئی،پاوڈر دودھ 25.62فیصد اوربیف کی قیمت میں 24.28فیصد اضافہ ہوا، ایک سال میں آٹا 36.20 فیصد سستا ہوا،اسی مدت میں دال مسور 11.18 فیصد سستی ہوئی،باسمتی چاول 7.98اور دال ماش 6.27فیصد سستی ہوئی۔
گیس چارجز 15.52فیصد بڑھ گئے،ایک سال میں جلانے والی لکڑی 13.14فیصد مہنگی ہوئی،ایک سال میں انڈے کی قیمتوں میں 12.89 فیصد کی کمی ہوئی ، ،ایک سال میں پیٹرول 5.64 اور ڈیزل 7.49 فیصد سستا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی لگانے کی تجویز