پی سی ایل 6 کا سنسنی خیز مقابلہ، پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

Feb 27, 2021 | 00:13:AM
پی سی ایل 6 کا سنسنی خیز مقابلہ، پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے ایک سنسنی خیز میچ میں پشاور زلمی نے پہاڑ جیسا ہدف عبور کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
کپتان وہاب ریاض اور رتھرفورڈ نے میچ کے آخری اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ وہاب ریاض 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ رتھرفورڈ 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے دیگر بلے بازوں نے امام الحق 41، حیدر علی 50 اور شعیب ملک 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاو زلمی کو جیت کیلئے 199 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سرفراز احمد نے آج کیپٹن اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے صرف 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 81 رنز بنائے۔
دیگر بلے بازوں میں اعظم خان اور فاف ڈوپلیسی کی جانب سے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے شارٹس سے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔اعظم خان نے 6 گیندوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 جبکہ فاف ڈوپلیسی نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز بنائے۔
یوں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پشاور زلمی کے باو¿لرز کی خوب دھلائی کی۔ گلیڈٰ ایٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔پشاور زلمی کے ثاقب محمود کامیاب باو¿لر رہے جنہوں نے 34 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض دو اور محمد عمران ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔