سعودی صحافی خشوگی کو کس کے کہنے پر قتل کیاگیا،امریکا نے رپورٹ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل کی منظوری سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس کی رپورٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خشوگی کے قتل میں اکیس افراد کی ٹیم نے حصہ لیا جس کو محمد بن سلمان نے خشوگی کو گرفتار یا قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔
امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جمال خشوگی کو آخری بار ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جہاں سے وہ کبھی باہر نہیں آئے۔