خلیج عْمان میں بحری جہاز میں دھماکہ

Feb 27, 2021 | 10:58:AM

(24 نیوز)برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی اور میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی نے جمعہ کے روز بتایا کہ خلیج عْمان میں ایک بحری جہاز میں دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائی یاڈ گلوبل نامی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی کے مطابق ایم وی ہلیوس رے بحری جہاز گاڑیوں کی کھیپ لے کر سنگاپور جا رہا تھا۔ ادھر مارینا ٹریفک ویب پورٹل نے بتایا کہ جہاز پر بھاماس کا پرچم لہرا رہا تھا اور اس کی منزل سنگاپور تھی۔تاہم دھماکے کی وجوہات کےبارے کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔

مزیدخبریں