سمندری حدود کی خلاف ورزی، 17 بھارتی ماہی گیر گرفتار

Feb 27, 2021 | 11:22:AM

 (24نیوز)پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کھلے سمندر میں کارروائی کی گئی اور پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں اور گرفتار ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں