آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی،وزیراعظم کی قوم اور افواج کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر پوری قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ طرز عمل کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کیلئے کھڑے ہیں، بھارت کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔
عمران خان نے ایل او سی کے ساتھ جنگ بندی کی بحالی کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ مزید پیشرفت کیلئے ایک قابل ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر ہے۔
I congratulate the entire nation & salute our Armed Forces on the 2nd Anniversary of our response to India's illegal, reckless military adventure of air strikes against Pakistan. As a proud & confident nation, we responded with determined resolve at a time & place of our choosing
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنا ہوگا، حق خودارادیت کے حق کو پورا کرنے کیلئے بھارت کو ضروری اقدامات کرنے ہونگے۔ دوسری جانب بھارت کے 2 جنگی طیارے گرا کر دندان شکن جواب دینے کے آپریشن کو 2 سال مکمل ہوگئے، 26 فروری 2019 کو رات کی تاریکی میں کی گئی بھار ت کی نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا جواب پاکستان کی طرف سے 27 فروری 2019 کو دن کی روشنی میں دیا گیا۔
We also demonstrated to the world Pakistan’s responsible behaviour in the face of India's irresponsible military brinkmanship, by returning the captured Indian pilot. We have always stood for peace & remain ready to move forward to resolve all outstanding issues through dialogue.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2021
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی سرحدوں کے اندر رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 6 عسکری اہداف کا لاک کیا لیکن اپنا ایمونیشن ٹارگٹ سے دور گرا کر یہ پیغام دیا کہ آئندہ کوئی غلطی کی تو اِن اہداف کو تباہ بھی کیا جاسکتا ہے، اسی دوران دشمن کی طرف سے مقابلے کیلئے طیارے بھیجے گئے تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایک ولولہ انگیز معرکے کے دوران دشمن کے دو طیاروں کو تباہ کر دیا۔
افراتفری کے عالم میں دشمن ہمارے طیاروں کا تو کچھ نہ بگاڑ سکا البتہ اُس کی طیارہ شکن توپوں نے اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا، معرکے کے دوران تباہ ہونے والے ایک جہاز کا بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھی پاکستان کے ہاتھ لگا لیکن امن کی خواہش کے پیش نظر اُسے واپس اُس کے وطن بھیج دیا گیا۔
ادھر پاک فضائیہ نے اپنی اس کامیابی پر صدائے پاکستان کے نام سے ملی نغمہ جاری کیا ہے، جسے گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے، بول شہزاد نیئر نے تخلیق کئے ہیں، عکسبندی پاکستان کے مشہور ڈائریکٹر زوہیب قاضی نے کی ہے، یہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019ء میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔