کراچی، فش ہاربر میں گیس بھرنے سے 7مزدوربے ہوش، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فش ہاربر میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے 7 مزدوروں کی حالت خراب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق فش ہاربر کے ایک گودام میں کنٹینر میں گیس بھرنے سے 7 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی۔مزدوروں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے بیان قلمبند کر کے کارروائی کی جائے گی۔