کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا، سربراہ پاک فضائیہ

Feb 27, 2021 | 11:44:AM

(24 نیوز)آج 27 فروری ہے اور 2019 میں اسی روز پاکستان فضائیہ نے ایک تاریخ رقم کی تھی۔  پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پر پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے۔  27 فروری 2019 کو پاکستان ائیرفورس نے دشمن کے دو جہاز ما گرائے اور پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق آپریشن سوئفٹ کے دو سال مکمل ہونے پر  اسلا م آباد ائیر ہیڈ کوارٹر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس تقریب  کے مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل مجاہدانور خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر   خطاب کرتے ہوئے  ایئرچیف مارشل نےکہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ  پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔  اپنی ذمہ داریوں کوجانتےہیں،ہماری افواج ملکی دفاع کیلئے ہر لمحہ  تیار ہے۔ سربراہ پاک فضایئہ مجاہدانور خان نے کہا کہ دنیا دیکھا کہ پاکستان نے امن کیلئے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا۔ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے۔  تقریب کے دوران شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ بھارت کے 2 جنگی طیارے گرا کر دندان شکن جواب دینے کے آپریشن کو 2 سال مکمل ہوگئے، 26 فروری 2019 کو رات کی تاریکی میں کی گئی بھار ت کی نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا جواب پاکستان کی طرف سے 27 فروری 2019 کو دن کی روشنی میں دیا گیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی سرحدوں کے اندر رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 6 عسکری اہداف کا لاک کیا لیکن اپنا ایمونیشن ٹارگٹ سے دور گرا کر یہ پیغام دیا کہ آئندہ کوئی غلطی کی تو اِن اہداف کو تباہ بھی کیا جاسکتا ہے، اِسی دوران دشمن کی طرف سے مقابلے کیلئے طیارے بھیجے گئے تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایک ولولہ انگیز معرکے کے دوران دشمن کے دو طیاروں کو تباہ کر دیا۔افراتفری کے عالم میں دشمن ہمارے طیاروں کا تو کچھ نہ بگاڑ سکا البتہ اُس کی طیارہ شکن توپوں نے اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا، معرکے کے دوران تباہ ہونے والے ایک جہاز کا بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھی پاکستان کے ہاتھ لگا لیکن امن کی خواہش کے پیش نظر اُسے واپس اُس کے وطن بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ  پاک فضائیہ نے اس کامیابی کو  آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ  کا نام دیا تھا۔

 

 

مزیدخبریں