ہر چیلنج کا بھرپور قوت سے جواب دینا جانتے ہیں:ترجمان پاک فوج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے 27 فروری 2019 کے دن کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019 اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فضائیہ قوم کے تعاون سے ہر قسم کے خطرات سے وطن عزیز کا دفاع کرے گی۔
27th Feb, 2019 is testament that Pak AF, with support of the nation, will always defend the motherland against all threats. It is not numbers but courage & will of a resilient nation that triumphs in the end. Pak stands 4 peace but when challenged, shall respond with full might
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2021
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ تعداد نہیں پرعزم قوم کی ہمت اور حوصلہ ہی ہے جو فتح دیتی ہے۔ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب دینا جانتے ہیں۔