(24نیوز) سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس کے ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کے لئے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ 2 مارچ کو اپیلوں پر سماعت کرے گا جس کے لئے عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس کے ملزم عمر شیخ کو فوری ڈیتھ سیل سے نکال کر سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقلی کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے عمر شیخ کی رہائی کا حکم دیا تھا جس پر سندھ حکومت نے نظر ثانی اپیل دائر کی تھی۔