(24نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
چترال، مردان، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا، بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔