یوٹیلٹی سٹورز سے چینی غائب:رمضان سے پہلے بحران شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک میں رمضان سے پہلے ہی چینی کی قلت شدید ہوگئی، جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز سے بھی چینی غائب ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 2 روز سے چینی غائب ہے اور شہری کھلی مارکیٹ سے 30 سے 35 روپے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقررہے تاہم 2 روز سے چینی غائب ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جب کہ اسٹورز حکام کو آئندہ 7 روز تک چینی نہ ہونے کا بتایا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے پاس اس وقت چینی موجود نہیں ہے، یوٹیلٹی اسٹورز مقامی سطح پر چینی خریدنے میں ناکام رہا تھا جس کے باعث چینی کی خریداری کے لیے 6 ٹینڈرجاری کیے گئے لیکن چھٹے ٹینڈرپرصرف 20 ہزار میٹرک ٹن چینی کا سودا ہوسکا۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ مقامی سطح پر خریدی گئی چینی کی دستیابی میں مزید ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں جب کہ ٹی سی پی یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے درآمدی چینی کا ٹینڈر 2 مارچ کو کھولے گا اور درآمدی چینی کا سودا ہونے کے بعد بھی چینی کی دستیابی میں دو ہفتے لگ سکتےہیں۔