شام میں امریکی حملے۔۔ روس کی سخت تنقید

Feb 27, 2021 | 13:09:PM
شام میں امریکی حملے۔۔ روس کی سخت تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روس نے شام میں امریکی فضائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ شام کی خود مختاری اور سرحدی حدود کا احترام کیا جائے۔

روس کےوزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکی فورسز نے  مشرقی شام میں ایران نواز جنگجوؤں کے خلاف عسکری کارروائی کی ۔ پینٹا گون نے بتایا ہے کہ عراقی سرحد سے متصل شامی علاقے دیر الزور میں متعدد فضائی حملوں میں جنگجوؤں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ ان حملوں میں ایران نواز 17 جنگجو ہلاک ہوئے ۔ عراق میں امریکی اور مقامی فورسز پر ہوئے حالیہ حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے ان حملوں کی اجازت دی تھی۔