امارات کے وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات

Feb 27, 2021 | 13:33:PM

  (24نیوز)متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید النھیان نےنئی دہلی میں بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاریخی دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد میں مشترکہ تعاون اور شراکت داری کو مزید فروغ دینے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور کورونا ویکسین کو تمام ممالک کے لئے مہیا کرنے کی عالمی کوششوں کا جائزہ لیا۔
 شیخ عبداللہ بن زاید نے امارات اور انڈیا کے تعلقات کی مزید بہتری اور اس کے لئے عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔ڈاکٹر جے شنکر نے اماراتی ہم منصب اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ ان مواقع پر نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر احمد البنا بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں