(24 نیوز)بنگلہ دیش کی جیل میں قید ایک مصنف کی ہلاکت کے بعد بدترین مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔53 سالہ مشتاق احمد کو انٹرنیٹ قوانین کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کےحکومتی ناقد پر الزام تھا کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ’ریاست مخالف سرگرمیوں اور افواہیں پھیلانے کا مرتکب ہوا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے ڈھاکہ کے نواح میں واقع ہائی سکیورٹی جیل میں ہوئی مشتاق احمد کی ہلاکت کی وجوہات کی چھان بین کا مطالبہ کر دیا ہے۔