امریکی فوج میں نسل پرستی اور شدت پسندی پھیل گئی : رپورٹ

Feb 27, 2021 | 13:50:PM

(24  نیوز)امریکی کانگریس کو بھیجی جانے والی ایک رپورٹ میں امریکی وزارت جنگ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج میں نسل پرستی اور شدت پسندی پھیل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں امریکی فوج کے اندر شدت پسندوں اور سفید فام نسل پرستوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نسل پرست فوجی اہلکار مقامی شدت پسند تنظیموں سے بھی منسلک ہیں اور کسی بھی وقت سنگین قدم اٹھا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت انصاف نے’’ پراؤڈ بوائز ‘‘کے نام سے دائیں بازو کے انتہا پسندوں سے معروف اپنے ملک کے سابق صدر ٹرمپ کے طرفداروں کے ایک گروہ کو امریکی کانگریس پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔اس گروہ کا تعلق دائیں بازو کے انتہا پسندوں سے ہے اور یہ گروہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کا سخت حامی شمار ہوتا ہے جو 2016 سے اب تک پرتشدد اقدامات بھی انجام دیتا رہا ہے۔اس انتہا پسند گروہ کے اراکین نے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں شاخیں پھیلا رکھی ہیں اور یہ عناصر 6 جنوری کو امریکی کانگریس کی عمارت پر ہونے والے حملے میں ملوث رہے ہیں۔ تاہم گزشتہ ماہ کیپیٹل بلڈنگ پر حملہ کرنے والوں میں متعدد سابق فوجی اہلکار بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں