عمران خان ایک بار آگئے، دوبارہ نہیں آئیں گے : مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ اور سینٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کی تیاری ہے لیکن ہوسکتا ہے اس کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔اس حکومت کی وجہ سے عوام بہت تنگ ہیں، عمران خان ایک بار آگئے، دوبارہ نہیں آئیں گے۔
جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ این اے 75 کو حکومت اس لیے چیلنج کر رہی ہے کہ چوری پکڑی گئی ہے۔ امپائر کو اغوا اور دھاندلی کے باوجود حکومت ضمنی الیکشن ہار گئی، صاف شفاف اور آزاد ری پولنگ ہوئی تو ان کی ضمانت ضبط کرادیں گے۔پی ٹی آئی کے ارکان خود اپنی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے۔چوری پکڑے جانے پر حکومت فیصلے کو چیلنج کررہی ہے۔ عمران کو ووٹ دینا عوام کے مجرم کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سینیٹ الیکشن سےمتعلق کچھ نہ ہی کہوں تو بہتر ہے،ہمار ی تمام ترتوجہ اب ڈسکہ ضمنی انتخابات پر ہوگی۔یوسف رضاگیلانی امیدوارہیں خودرابطےکررہے ہیں اور کرنے بھی چاہئیں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی رہائی کے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازنے بہادری کے ساتھ جھوٹے کیس کا مقابلہ کیا اور 2 سال ناحق جیل کاٹی ہے۔ اب حکومت کے احتساب کا وقت آچکا ہے۔