پولیس افسروں کے تبادلے،وفاق بوکھلاہٹ کا شکار ہے:ناصر شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہاکہ وفاقی حکومت سیاسی ناکامیوں کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور سندھ پولیس سے قابل پولیس افسروں کے تبادلے ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی تو ذمہ داروفاقی حکومت ہوگی۔ یہ چاہتے ہیں پنجاب اور کے پی کی طرح سندھ پولیس بھی ان کی غلامی کرے، آئی جی سندھ سمیت اہم افسروں کوبلاوجہ ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی کا تبادلہ نہ ہوسکا تو اب کئی اہم افسروں کا بلاوجہ تبادلہ کیا گیا کیونکہ پولیس کے بہتر افسر ان سے برداشت نہیں ہوتے، صوبائی حکومت ان تمام پولیس افسروں کے ساتھ کھڑی ہے۔