(24 نیوز) محکمہ جنگلی حیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شفقت علی کو ریٹائرمنٹ سے صرف ایک دن قبل بطور ڈائریکٹر ترقی دے دی گئی۔ اس سے قبل نعیم علی بھٹی کو بھی انکی ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ پہلے ڈپٹی ڈائریکٹرسے ڈائریکٹر کے عہدے پرترقی دی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شفقت علی جو کہ ان دنوں لاہور چڑیا گھر میں بطور ڈائریکٹر ذمہ داری نبھارہے ہیں انہیں پنجاب حکومت نے ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل بطور ڈائریکٹر ترقی دیدی ہے۔ چوہدری شفقت علی کی 28 فروری کو مدت ملازمت پوری ہورہی ہے، جبکہ آ ج وزیراعلیٰ پنجاب نے انکی ترقی کی سمری منظورکی ہے ۔اس حوالے سے پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمے میں اس وقت ڈائریکٹرکی دوسیٹیں ہیں، چوہدری شفقت علی سینارٹی کے لحاظ سے دوسرے نمبر تھے، اسلئے انہیں پرموٹ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ڈائریکٹر بنادیا گیا ہے، سمری کی منظوری کے بعدانکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تعیناتی صرف ایک دن کیلئے ہوگی کیونکہ 28 فروری کو چوہدری شفقت علی ریٹائرڈہوجائیں گے.