(24 نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والےسینیٹر شمیم آفریدی اور رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کوہاٹ میں ہونے والے جلسۂ عام میں کیا۔پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کو خوش آمدید بھی کہا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کوہاٹ کے لوگوں پر ظلم کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوہاٹ کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔