(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کاکہنا ہے کہ عمران خان کے احتساب کا وقت شروع ہو چکا ہے،72 سال میں پہلی بار ترقی کی شرح صفر ہو گئی،عمران نیازی نے 3 سال میں ایک منصوبہ قوم کیلئے نہیں بنایا،نوازشریف کو آنا اور نیازی کو جانا ہوگا۔
شنگھائی برج پر حمزہ شہباز نے رہائی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے اپنی بیمار بیوی کو لندن میں چھوڑ کر نیازی کا سامنا کیا،جعلی حکومت کو نہیں مانتے ،3 سال میں شریف خاندان کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی ،ان کا کہناتھاکہ یہ لوگ پاکستانی عوام سے روز جھوٹ بولتے ہیں ، جیلیں مسلم لیگ ن کیلئے نئی بات نہیں ، شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا یا گیا،حکومت انتقام کی آگ لگا رہی ہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ روزچینی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے ، آٹااور چینی چور دن کی روشنی میں پکڑے جاتے ہیں ، آٹا اور چینی چور کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے،قوم کی خاطر ہر قسم کی قربانی دیں گے،حمزہ شہباز نے کہاکہ جس نے پنجاب کی خدمت کی اس پر الزام لگایا گیا،پورے ملک میں بے روزگاری ہو گئی ہے، عمران خان کے احتساب کا وقت شروع ہو چکا ہے،پی ٹی آئی حکومت نے 3سال میں مہنگائی کے سواملک کو کچھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی،اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے،پوری قوم نے احتساب کے تماشے کا انجام دیکھ لیا،رانا ثنا اللہ کے خلاف کچھ نہ ملا تو منشیات کا کیس بنادیا، منی لانڈرنگ کی کہانی سب مفروضے پر مشتمل ہے،براڈ شیٹ کیس میں یہ لندن میں خفیہ ملاقاتیں کرتے تھے۔
عمران خان کے احتساب کا وقت شروع ہو چکا، نوازشریف کو آنا اور نیازی کو جانا ہوگا، حمزہ شہباز
Feb 27, 2021 | 18:04:PM