(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔صدر کی نشست پر چودھری مقصود بٹر5 ہزار 639 ووٹ لے کر کامیاب قرا ر پا ئے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق صدر کی نشست پردوسرے امید وا ر سردار اکبر علی ڈوگر 3 ہزار 888 ووٹ حاصل کر سکے ۔ اسی طرح مدثر عباس 4 ہزار 261 ووٹوں سے نائب صدربن گئے ، سہیل شفیق نے 4 ہزار 189 اور چوہدری اشرف جلال نے نائب صدر کی نشست پر 1 ہزار 20 ووٹ حاصل کئے۔ خواجہ محسن عباس 5 ہزار 55 ووٹوں سے سیکرٹری منتخب، محمد اختر پڈا سیکرٹری کی نشست پر 3 ہزار 935 ووٹ حاصل کر سکے ۔فیصل توقیر سیال 4 ہزار 160 ووٹوں سے فنانس سیکرٹری منتخب، فنانس سیکرٹری کی امیدوار مس فلک ناز1 ہزار 309 اور رانا وسیم یوسف 4 ہزار 50 ووٹ حاصل کر سکے۔
9 ہزار 583 وکلا نے ہائیکورٹ بار انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کیا۔لاہورہائیکورٹ بار کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد حامیوں کا جشن۔ نعرے بازی، ہائیکورٹ بار کی نومنتخب کابینہ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں۔
دریں اثناءاسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹو ں کی گنتی جا ری ہے۔
چودھری مقصود بٹرصدر، مدثر عباس نائب صدرلاہو ر ہائیکورٹ بار منتخب، حامیوں کا جشن
Feb 27, 2021 | 18:43:PM