(24نیوز) وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی کامیابی کےلئے گورنر پنجاب نے سینٹ انتخابات تک اسلام آباد میں ہی ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کل اسلام آباد چلے جائیں گے جہاں وہ عبدالحفیظ شیخ کی کامیابی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اوران کے گلے شکوے دور کریں گے۔
گورنرپنجاب کا حفیظ شیخ کی کامیابی کیلئے اسلام آبادمیں ڈیرے ڈالنے کافیصلہ
Feb 27, 2021 | 18:48:PM