سینٹ الیکشن میں اہم پیش رفت۔۔جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اب تک کی سیاست میںغیر جانبدار رہنے والی جماعت اسلامی نے سینٹ الیکشن کے حوالے سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی حمایت کا اعلان کرکے ہل چل مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ہونیوالے اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں جماعت اسلامی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ،اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عباس آفریدی اور میاں عالمگیر شاہ ،پیپلز پارٹی کی طرف سے فرحت اللہ بابر، محمد علی شاہ باچہ ، احمد کریم کنڈی ، جے یو آئی کی طرف سے مولانا لطف الرحمان اور محمود احمد بیٹنی ،عوام نیشنل پارٹی کی طرف سے حاجی ہدایت اللہ خان اور سردار حسین بابک ، جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے عنایت اللہ خان شریک ہوئے ،پانچوں جماعتوں نے مشاورت کے بعد مشترکہ طور پر سینٹ الیکشن کے لیے میدان میں اترنے کافیصلہ کرلیا۔،اجلا س میں جماعت اسلامی اور پی ڈی ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے ۔
اجلاس میں طے پایا کہ جماعت اسلامی خواتین کی نشست پر الیکشن لڑے گی اور پی ڈی ایم مکمل حمایت کرے گی اور جماعت اسلامی کی امیدوار کو ووٹ دیا جائے گا۔مسلم لیگ ن، جے یو آئی اورعوامی نیشنل پارٹی جنرل نشستوں پرالیکشن لڑیںگے جبکہ پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر الیکشن لڑے گی۔