حمزہ ابھی ضمانت پر، باتیں ایسے کررہے جیسے بری ہو گئے ہوں، شبلی فراز

Feb 27, 2021 | 19:04:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں.
حمزہ شہباز کی جیل سے رہائی کے بعد تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دے کر قوم کی اخلاقیات تباہ کی۔ حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔ آپ ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں۔عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھریں۔ قوم کا پیسہ بے رحمی سے کھانے والے آج ہٹ دھرمی سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ اپنے دور میں انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے والے آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں