را ولپنڈی ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں زاہد محمود راجہ نے میدان مار لیا

Feb 27, 2021 | 19:39:PM

(24نیوز)را ولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ، صدارتی امیدوار زاہد محمود راجہ نے 585 ووٹ لیکر میدان مار لیا ۔
تفصیلات کے مطا بق نائب صدر کے امیدوار فضل الٰہی ایڈوکیٹ 649 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے ہیں جبکہ تصدق حنیف 767 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری ، اختر حسین 597 ووٹ کیساتھ جوائنٹ سیکرٹری اور عرفان اللہ 609 ووٹوں کے ساتھ فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں